ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں اور راجوری میں پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا

جموں اور راجوری میں پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا

Tue, 04 Oct 2016 19:33:43  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستانی فوجیوں نے گزشتہ 36گھنٹوں میں چھٹی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلانوالا سیکٹر کو نشانہ بنایا اور کنٹرول لائن کے پاس جموں راجوری اضلاع میں ہندوستانی چوکیوں اور رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی۔فوج کے افسر تعلقات عامہ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور دوپہر ایک بج کر35منٹ پر جموں ضلع کے اکھنور تحصیل کے پلنوالا سیکٹر میں فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ چل رہی تھی اور ہماری فوج کی ٹکڑی جواب دے رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستانی فوجیوں نے صبح سوا پانچ بجے راجوری ضلع کے تین علاقوں میں بغیر اشتعال کے فائرنگ کی۔مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوجی ٹکڑیوں نے نوشیرا بیلٹ کے جھاگر، کلسین اور مکری سیکٹر کو نشانہ بنایا۔پاکستانی فوج نے مارٹر گولے داغے، خود کار ہتھیاروں اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کنٹرول لائن پر پانچ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔پاکستانی فوجی دستے نے کل چار بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور پونچھ ضلع کے سیجیاں، شاپور۔کیرنی، منڈی اور جی سیکٹر میں بھاری فائرنگ اور مارٹر گولے داغے۔اس میں پانچ شہری زخمی ہو گئے۔گولہ باری کے دوران سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ میں رکھے تیل کے کنستر میں آگ لگنے کی وجہ سے کئی دکانیں جل گئیں۔


Share: